سپائیڈرمین:نو وے ہوم کا وبا کے دنوں میں ریکارڈ بزنس
سپائیڈر مین سیریز کی نئی فلم ‘سپائیڈر مین: نو وے ہوم’ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کی پیشگوئی کی گئی ہے
لاہور(شوبز ڈیسک)ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق ‘سپائیڈر مین: نو وے ہوم’ ریلیز کے ابتدائی دنوں میں 121 ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے ، جس کے بعد یہ فلم وبا کے دور میں پہلی فلم بن چکی ہے جس نے اب تک 100 ملین سے زیادہ کا بزنس کیا ہے ۔اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فلم اپنے پہلے ہفتے میں 242 ملین کے بزنس کی طرف کامیابی سے بڑھ رہی ہے ۔