بھارتی اداکارہ کا فلم سیٹ سے لباس چوری کرنے کا اعتراف
ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فلم کے سیٹ سے لباس چوری کرکے لے گئی تھیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے دلچسپ واقعہ اس طرح بتایا کہ انہیں ساڑھیاں بے حد پسند ہیں اور انہوں نے اس کیلئے اپنی الماری کو بھی بھر رکھا ہے ۔ اداکارہ کے مطابق فلم میناکشی سنداریشور میں انہیں کاٹن اور سلک کی ساڑھیاں پہننی تھیں، جب فلم کی شوٹنگ اختتام پذیر ہوئی تو وہ سیٹ پر موجود ساڑھیوں میں سے کچھ چوری کرکے لے گئیں۔ ثانیہ نے ساڑھی کو چوری کرنے پر نیٹ فلیکس سے معافی بھی مانگی۔