مصیبت میں پھنسی جیکلین فرنینڈس مذہبی کتابیں پڑھنے لگیں

مصیبت میں پھنسی جیکلین فرنینڈس مذہبی کتابیں پڑھنے لگیں

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ جیکلینفرنینڈس منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے شدید پریشان ہیں اور انہوں نے اب مذہبی کتابیں پڑھنا شروع کردی ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی ایک قریبی دوست نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ جیکلین ہمیشہ سے روحانی طور پر مائل رہی ہیں، وہ سچ بولنے اور روز لکھے جانے والی ڈائری پر یقین رکھتی ہیں اور وہ کچھ وقت سے ایسا کر رہی ہیں۔قریبی دوست نے بتایا کہ اداکارہ نے تنہائی میں غور و فکر اور سانس لینے کی مشق شروع کردی ہے کیوں کہ وہ ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں