میں اپنی بیوی کی پہلی نہیں دوسری محبت ہوں:شاہد کپور

میں اپنی بیوی کی پہلی نہیں  دوسری محبت ہوں:شاہد کپور

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے خود کو اپنی اہلیہ میرا راجپوت کی پہلی نہیں بلکہ دوسری محبت قرار دے دیا۔

 انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شاہد کپور اور میرا راجپوت ایک دوسرے سے کافی دور بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ اہلیہ میرا راجپوت اپنے موبائل فون میں مگن ہیں جبکہ شاہد کپور بناوٹی انداز میں انہیں بوسہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس پوسٹ میں شاہد کپور اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں وہ اہلیہ کی پہلی نہیں بلکہ دوسری محبت ہیں جبکہ ان کا پہلا پیار شوہر نہیں بلکہ موبائل فون ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں