اداکاری کا شوق تھا،قسمت میں رائٹربننالکھاتھا:سیدنور

 اداکاری کا شوق تھا،قسمت میں رائٹربننالکھاتھا:سیدنور

لاہور (شوبز ڈیسک ) سینئر رائٹر و ڈائریکٹر سید نور نے کہا ہے کہ ایک زمانے میں اداکاری کا شوق تھا مگر قسمت میں رائٹر اور پھر ڈائریکٹر بننا لکھا تھا۔

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہر وقت کوشاں ہوں اور مجھے یقین ہے کہ فلم انڈسٹری جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فلم جیوا میرے لئے ٹرننگ پوائنٹ تھا جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحرانی کیفیت اتفاقیہ نہیں بلکہ اس میں آہستہ آہستہ بگاڑ کی صورتحال پیدا ہوئی مگر ان مشکل حالات میں آج بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے بھرپور انداز میں کوشاں ہوں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں