سپائیڈر مین اداکار اینڈریو نے اداکاری سے بریک لے لیا
لاس اینجلس (این این آئی) ہالی ووڈ فلم ‘امیزنگ سپائیڈر مین’ اور اس کے سیکوئل‘امیزنگ سپائیڈر مین 2’ میں سپائیڈر مین کا کردار نبھانے والے اداکار اینڈریو گارفیلڈ نے اداکاری کی دْنیا سے بریک لے لیا۔
اینڈریو گارفیلڈ نے گزشتہ برسوں کے دوران متعدد پراجیکٹس میں اداکاری کی جس کی وجہ سے انہیں اہم کردار میں بہترین اداکار کیلئے آسکر نامزدگی بھی ملی تاہم 38 سالہ اداکار نے کچھ وقت کی بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں اینڈریو نے کہا کہ میں واقعی میں بہت خوش اور پْرجوش ہوں کہ میں نے بریک لیکر اپنے لیے وقت نکالا ہے ۔
اْنہوں نے کہا کہ میں اس وقفے کے دوران، زیادہ سے زیادہ آرام کرنا چاہتا ہوں اور مختلف چیزیں سوچوں گا۔ہالی ووڈ اداکار نے یہ بھی کہا کہ میں دوسرے لوگوں کے کام دیکھنا چاہتا ہوں اور موسیقی سننا، دوستوں کے ساتھ رہنا اور برگر کھانا چاہتا ہوں۔