شہرت باتوں سے نہیں ،کام کرنے ملتی ہے:مریم نور

شہرت باتوں سے نہیں ،کام کرنے ملتی ہے:مریم نور

لاہور (شوبزڈیسک) ادکارہ مریم نور نے کہا کہ شہرت باتیں کرنے نہیں بلکہ کام کرنے سے ملتی ہے ، اپنے کام سے انصاف میں عزت اور کامیابی ہے ، اپنے کیرئیر میں ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کی ہے۔

کبھی عار محسوس نہیں کی ، ایک فنکار کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسا کردار کرے جسے لوگ سالوں یاد رکھیں ۔انہو ں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اداکاری میں معیار ی کام کو اپنا اصول بنالیاہے ،کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنے سے پہلے کردار کے بارے میں اچھی طرح سمجھ کر آفر قبول کرتی ہوں ۔میرا ماننا ہے کہ کسی مقام پر پہنچنے کیلئے اپنی صلاحیتوں پر ہی بھروسہ کرنا چاہئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں