علی ظفر کا سیاستدانوں کو نیوٹنز تھرڈ لا آف موشن پڑھنے کا مشورہ

علی ظفر کا سیاستدانوں کو نیوٹنز تھرڈ لا آف موشن پڑھنے کا مشورہ

لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکار و اداکار علی ظفر نے ملک کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر سیاستدانوں کو ‘نیوٹنز تھرڈ لا آف موشن’ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں ہونے والی موجودہ تنازعات پر مبنی سیاست پر تنقید کی ہے ۔

اُنہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہر سیاستدان کو سب سے پہلے ‘نیوٹنز تھرڈ لاء آف موشن’ کا مطالعہ کرنا چاہیے ۔علی ظفر نے مزید لکھا ہے کہ فطرت میں ہر عمل (قوت) کا برابر اور مخالف ردِ عمل ہوتا ہے ، اگر آبجیکٹ A اپنے مخالف آبجیکٹ B پر ایک قوت کا استعمال کرتا ہے ، تو آبجیکٹ B بھی آبجیکٹ A پر اتنی ہی مخالف قوت کا استعمال کرتا ہے ۔خیال رہے کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ناصرف ملک معاشی بحران سے دوچار ہے بلکہ دہشت گردی نے بھی دوبارہ اپنا سر اُٹھا لیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں