19 زبانوں میں گیت گانے والی بھارتی گلوکارہ چل بسیں

 19 زبانوں میں گیت گانے  والی بھارتی گلوکارہ چل بسیں

ممبئی (این این آئی)بھارت کی سابقہ گلوکارہ وانی جیرام چنئی میں اپنی رہائشگاہ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔پولیس نے مشتبہ حالت میں وفات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

وانی جے رام فرش پر بیہوش حالت میں پائی گئیں، ان کے ماتھے پر زخم تھے ۔وانی جیرام نے 1971 میں ‘گڈی’ گا کر سنگیت کی دنیا میں اپنا نام بنایا، انہوں نے 5 دہائیوں تک گلوکاری کی۔گلوکارہ نے 19 زبانوں میں 10 ہزار سے زائد گیت گائے ، انہیں بہترین گلوکاری پر تین بار بھارت کا نیشنل فلم ایوارڈ دیا گیا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں