ایف آئی اے کیجانب سے موبائل فون کی ضبطی، فیروز خان عدالت پہنچ گئے

ایف آئی اے کیجانب سے موبائل فون  کی ضبطی، فیروز خان عدالت پہنچ گئے

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکار فیروز خان نے ایف آئی اے کی جانب سے موبائل فون اور پاس ورڈ ضبط کیے جانے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس عمر سیال نے  فیروز خان کی جانب سے ایف آئی اے کے موبائل فون تحویل میں لینے اور ہراساں کرنے کے معاملے پر دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے دلائل کے بعد ایف آئی اے کو فیروز خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا اور 21 فروری کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں