نئے فنکار اپنے کام سے بلندی پر جارہے ہیں :ثانیہ سعید

نئے فنکار اپنے کام سے بلندی پر جارہے ہیں :ثانیہ سعید

لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا کہ پاکستان میں بہت معیاری ٹی وی ڈرامے بن رہے ہیں اور یہ سلسلہ اسی طرح سے مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

نئے فنکار بہت پرجوش ہیں اور اپنے کام سے بلندیوں تک کا سفر طے کررہے ہیں ۔ثانیہ سعید نے ایک انٹرویو میں کہاکہ پاکستان کے ڈرامے میں آج بھی اپنی ثقافت کے دائرے میں رہتے ہوئے موضوعاتی کام ہو رہا ہے ،امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح سے کامیابی کے ساتھ جاری رہے گا پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری اس وقت پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کرچکی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں