بھارتی سیلیبرٹیز کی برانڈ ویلیو رینکنگ ، رنویر سنگھ کا پہلا نمبر

بھارتی سیلیبرٹیز کی برانڈ ویلیو رینکنگ ، رنویر سنگھ کا پہلا نمبر

ممبئی (آئی این پی) بھارت میں سیلیبرٹیز کی برانڈ ویلیو رینکنگ جاری کردی گئی۔ سلیبریٹی برانڈ ویلویشن 2022 کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ۔۔۔

 181.7 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کیساتھ بھارت کی سب سے زیادہ مہنگی سیلیبرٹی بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی 176.9 ملین ڈالر برانڈ ویلیو کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اداکار اکشے کمار 153.6 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کیساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ عالیہ بھٹ نے اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی ہے اور انکی برانڈ ویلیو 102.9 ملین بتائی گئی ہے ۔ دپیکا پڈوکون 82.9 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی 80.3 ملین ڈالر برانڈ ویلیو کیساتھ چھٹی پوزیشن پر ہیں۔امیتابھ بچن 79 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کیساتھ ساتویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ شاہ رخ خان کی رینکنگ بھی اوپر گئی ہے اور وہ 55.7 ملین ڈالر کیساتھ دسویں پوزیشن پر ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں