گلوکار عاطف اسلم کے ہاں بیٹی کی پیدائش

گلوکار عاطف اسلم  کے ہاں بیٹی کی پیدائش

کراچی (این این آئی)گلوکار و اداکار عاطف اسلم کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔عاطف اسلم نے انسٹا گرام پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بیٹی کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

عاطم اسلم نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حلیمہ عاطف اسلم کی طرف سے سب کو رمضان مبارک ہو۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ آخر کار انتظار ختم ہوا، میرے دل کی نئی ملکہ آ گئی ہے ، بچی اور سارہ دونوں ٹھیک ہیں، الحمد اللہ ،براہِ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔بیٹی کی پیدائش پر مداحوں کی جانب سے گلوکار کیلئے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں