برازیلین اداکارجیفرسن میکاڈو کی صندوق میں بند لاش برآمد

برازیلین اداکارجیفرسن میکاڈو کی صندوق میں بند لاش برآمد

برازیلیا(شوبزڈیسک) جنوری سے لاپتہ برازیلین اداکار جیفرسن میکاڈو کی صندوق میں دفن لاش برآمد ہوئی ہے ۔

 44 سالہ جیفرسن چار ماہ قبل برازیل سے پُراسرار طور پر لاپتہ ہوئے تھے ،ان کی لاش ایک خاتون کے گھر کے پچھلے حصے سے برآمد ہوئی ہے ، اداکار کی لاش کو ہاتھ پاؤں باندھ کر لکڑی کے صندوق میں بندھ کر کے ساڑھے 6 فٹ گہرے کھڈے میں چھپایا گیا تھا۔گھر کی مالکن کا کہنا ہے کہ اس نے گھر کو ایک نامعلوم شخص کو کرائے پر دے رکھا تھا جو کچھ عرصہ قبل گھر چھوڑ کر کہیں اور منتقل ہو گیا۔پولیس نے ملزم کی شناخت کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں