ثنا کا خواتین کو امیر مردوں سے شادی کرنے کا مشورہ

ثنا کا خواتین کو امیر مردوں  سے شادی کرنے کا مشورہ

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ ثنا نے خواتین کو امیر مردوں سے شادی کا مشورہ دیا ہے ۔

اداکارہ ثناء نے حال ہی میں اپنے شوہر فخر جعفری سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد خلع لے لیا ہے ۔ثناء کیمطابق خلع کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیوں کہ وہ اپنی آئندہ کی زندگی کو ماضی سے بہتر بنانا چاہتی ہیں۔ اب ثناء فخر کے ایک حالیہ انٹرویو سے لیا گیا مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔ اس کلپ میں ثناء کو پیسہ یا پیار میں سے ایک چیز چننے کو کہا جا رہا ہے جس پر اداکارہ نے جواب میں کہا کہ دیکھیں مرد وفادار نہیں ہوتا، اس لیے امیر مرد سے شادی کرنی چاہیے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں