82 سالہ ہالی ووڈ اداکارکی 29 سالہ اہلیہ کے ہاں ولادت متوقع
کویت سٹی(این این آئی)ہالی ووڈ اداکار ال پچینو نے تصدیق کی ہے 82 سال کی عمر میں وہ دوبارہ باپ بننے والے ہیں۔
اور ان کی 29 سالہ ساتھی نور الفلاح امید سے ہیں۔یہ اداکار کا چوتھا بچہ ہے اور نور الفلاح تفریحی صنعت میں بطور پروڈیوسر کام کرتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق 82 سالہ ال پچینو کا اپنی ساتھی کے ساتھ محبت کا رشتہ 2020 میں کورونا وبا کے دوران شروع ہوا تھا، لیکن میڈیا میں یہ اس وقت منظر عام پر آیا جب وہ 2022 میں ایک ریسٹورنٹ میں رومانوی ڈنر پر اکٹھے دیکھے گئے تھے۔اداکارکے پچھلے رشتوں سے تین بچے ہیں۔