میرا جی سے بہت لڑائیاں ہوئیں، آمنہ الیاس کا انکشاف

میرا جی سے بہت لڑائیاں  ہوئیں، آمنہ الیاس کا انکشاف

لاہور (آئی این پی)اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے فلمسٹار میرا جی سے اپنے تعلقات کی حقیقت آشکار کردی۔

 آمنہ الیاس نے میرا کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرا جی کے ساتھ میرا بہت اچھا تعلق ہے لیکن میری جہاں میرا جی سے اچھی دوستی ہے وہیں ماضی میں بہت زیادہ لڑائیاں بھی ہوئی ہیں مثال کے طور پر کبھی سکرپٹ اور کبھی کپڑوں پر بحث ہوجاتی تھی لیکن آخر میں وہ صلح کرلیتی تھیں۔ ایک سوال پر آمنہ الیاس نے کہا کہ ہر انسان خوبصورت ہے ، اداکار جو کردار اچھی طرح نبھا رہا ہے ، انہیں اسی کے لیے کاسٹ کرلینا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں