دنیا میں بھارت سے پہلے شاہ رخ کا نام آتا ہے :کرینہ کپور

ممبئی (آئی این پی)دنیا بھر میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی مقبولیت کے حوالے سے اداکارہ کرینہ کپور نے فخر کا اظہار کیا ہے ۔
غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ بیرونِ ملک بہت ساری جگہیں ہیں جہاں بھارت کا ذکر کرنے پر پہلا نام شاہ رخ خان کا سامنے آتا ہے ۔ کرینہ کپور نے اب تک شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم جوان نہیں دیکھی تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر سیف علی خان شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کی فلم دیکھنے کے لیے بہت بے تاب ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ مجھے سچ میں یقین ہے کہ جب آپ شاہ رخ خان کو بھارتی فلم انڈسٹری کا شہنشاہ کہتے ہیں تو وہ واقعی ہیں۔ کرینہ کپور نے کہا کہ جب بھی میں ملک سے باہر جاتی ہوں تو مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے کیونکہ ان میں واقعی وہ صلاحیت ہے جسے دنیا بشمول سیف اور میں پسند کرتے ہیں۔