عالیہ بھٹ نے بالی ووڈ میں اپنی پہلی محبت کا نام بتادیا

 عالیہ بھٹ نے بالی ووڈ میں  اپنی پہلی محبت کا نام بتادیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار عالیہ بھٹ نے تازہ انکشاف میں انڈسٹری کے اندر اپنی پہلی محبت کا نام بتادیا۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے پہلے شوبز کرش کا نام بتایا اور وہ رنبیر کپور نہیں ہیں بلکہ وہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان تھے ۔شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ نے گوری شنڈے کی فلم ‘ڈیئر زندگی’ میں ساتھ کام کیا جس میں دونوں کی پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔کنگ خان نے رنبیر کپور اور عالیہ کی نئی فلم ‘براہمسترا’ کیلئے ایک خصوصی شوٹ بھی کروایا تھا جس سے دونوں فنکاروں کے درمیان گہرے تعلق کا اندازا ہوتا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں