دیو آنند لاہور میں اپنے کالج کے درودیوار سے لگ کر روئے
لاہور(شوبز ڈیسک)انڈیا کے سدا بہار فلم سٹار اداکار دیو آنند کی پیدائش اس غیر منقسم پنجاب میں ہوئی جو اب پاکستان میں ہے ۔
لاہور سے گریجوایشن کے بعد جولائی 1943 میں جیب میں 30 روپے لے کر وہ فرنٹیئر میل سے بمبئی پہنچے اور چند ہی برسوں میں بڑے سٹار بن گئے ۔ 1999 میں دیو آنند نے انڈین وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا اور 55 سال بعد اپنے شہر اور لاہور کے کالج میں واپس گئے ۔ جیسے ہی دیو آنند نے اپنے کالج کو دیکھا تو ان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے ۔ انھوں نے ایک دروازے کو گلے لگایا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے ۔ کالج کے دوران انھیں اوشا نامی لڑکی سے پیار تھا۔ اس کا نام پکارا۔ ان کی مقبولیت کا عالم یہ تھا کہ دیو آنند کے بارے میں یہ بات پھیل گئی کہ انھیں کالی شرٹ پہن کر باہر جانے سے منع کر دیا گیا ہے کیونکہ لڑکیاں انھیں دیکھ کر اپنا ہوش کھو بیٹھتی ہیں۔تاہم دیو آنند نے اس پر ہنستے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک افواہ تھی جو فلم ‘کالا پانی’ میں ان کے کالے لباس پہننے سے شروع ہوئی تھی۔