رنیبر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ‘انیمل’ کا دھماکے دار ٹیزر جاری
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ سپر سٹار رنیبر کپور کے جنم دن کے موقع پر ان کی میگا تھرلر ایکشن فلم ‘انیمل’ کا دھماکے دار ٹیزر جاری کردیا گیا۔
فلم کے ٹیزر کو معروف ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور ٹیرز باہر آنے کے ساتھ ہی مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا۔ایکشن سے بھرپور ٹیزر کا آغاز رنبیر کپور اور راشمیکا مندانا کی گفتگو سے ہوتا ہے اور راشمیکا کے ایک سوال پر اداکار غصے سے بھڑک جاتے ہیں۔