ناریل اور بادام کے آٹے کی روٹی کھاتا ہوں:اعجاز اسلم

ناریل اور بادام کے آٹے کی روٹی کھاتا ہوں:اعجاز اسلم

کراچی(این این آئی)سینئر اداکار اعجاز اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اچھی صحت کا ایک راز یہ بھی ہے کہ وہ ‘گلوٹین فری’ آٹے سے تیار شدہ روٹی کھانے کے ساتھ ساتھ ناریل کا پانی اور زیتون کا تیل بھی پیتے ہیں۔

اعجاز اسلم نے ایک شو میں انکشاف کیا کہ ایک بار وہ اداکار نبیل ظفر سمیت دیگر کے ہمراہ یورپی ملک فرانس گئے، جہاں وہ ہوٹل میں ٹھہرے اور انہوں نے وہاں جاتے ہی ویٹرز کے ساتھ انگریزی میں بات کی تو ہوٹل کے سٹاف کو برا لگا۔انہوں نے بتایا کہ ہوٹل کے ویٹرز کو ان کا انگریزی بولنا اتنا برا لگا کہ انہیں ناشتے میں انڈے ہی نہیں دئیے گئے ،دراصل خاتون کو یہ بات بری لگی کہ انہوں نے آتے ہی ان کے ساتھ فرانسیسی زبان کے بجائے انگریزی میں بات کی۔ اعجاز اسلم نے بتایا کہ وہ اپنی ساتھی اداکاراؤں کو اپنی عمر غلط نہیں بتاتے ۔انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ تمام اداکاراؤں کو ان کی عمر کا علم ہے اور انہیں غلط عمر بتانے کی ضرورت ہی نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں