سرمد کھوسٹ نے بہترین ہدایت کار کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

سرمد کھوسٹ نے بہترین ہدایت کار کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

ممبئی(این این آئی)فلم ساز سرمد کھوسٹ نے اپنی مقبول فلم ‘کملی’ پر ڈی سی ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیت لیا۔

ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول ہر سال امریکا میں منعقد کیا جاتا ہے، جہاں پاکستان اور بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش، ایران، افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک کی فلموں کو پیش کیا جاتا ہے ۔رواں برس بھی پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک کی 60 فلموں کو فیسٹیول میں پیش کیا گیا، میلے میں پیش کی گئی فلمیں اردو سمیت خطے کی دیگر 12 زبانوں میں پیش کی گئیں۔سرمد کھوسٹ کی ہدایت کردہ فلم ‘کملی’ کی بھی ڈی سی فلم فیسٹیول میں نمائش کی گئی جب کہ بعد ازاں فلم نے ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔سرمد کھوسٹ نے انسٹاگرام پر بہترین ہدایت کار جیتنے کے ایوارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایوارڈ ملنے کی تصدیق کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں