امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 2023ء کی بہترین شخصیت قرار
نیویارک(این این آئی)ٹائم میگزین نے امریکا کی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو 2023ء کی بہترین شخصیت قرار دے دیا ہے۔
گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کیلئے 2023ء کا سال بہت زیادہ کامیاب ثابت ہوا، 33 سالہ گلوکارہ کے Eras ورلڈ ٹور نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے تھے جس کے نتیجے میں وہ ارب پتی بن گئیں۔1927 سے ہر سال باقاعدگی سے بہترین شخصیت کا انتخاب کرنے والے امریکی جریدے ٹائم میگزین کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جریدے کا سرورق پوسٹ کیا گیا جس میں گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی تصویر ہے اور انہیں سال کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔