اداکارہ شبنم پاکستان آمد پر شوہر کو یاد کرکے آبدیدہ

اداکارہ شبنم پاکستان آمد پر  شوہر کو یاد کرکے آبدیدہ

کراچی(این این آئی)بنگلہ دیش میں مقیم پاکستانی اداکارہ شبنم طویل عرصے بعد پاکستان آئیں تو اپنے شوہر موسیقار روبن گھوش کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں۔

اداکارہ شبنم چند روز قبل کراچی لٹریچر فیسٹیول میں شریک ہوئی تھیں ۔اداکارہ نے کہاکہ پاکستان چھوڑ جانے کے بعد وہ یہاں جب بھی آتی تھیں روبن ان کے ساتھ ہوتے تھے اور 2012 میں بھی وہ ان کے ساتھ آئے تھے لیکن اس بار وہ ان کے بغیر آئی ہیں۔روبن گھوش کے بغیر پاکستان آنے پر بات کرتے ہوئے شبنم آبدیدہ بھی ہوگئیں اور کہا کہ ان کے شوہر انتہائی اچھے انسان تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں