شادیاں صرف باہمی احترام پر قائم رہ سکتی ہیں:رانی مکھرجی

شادیاں صرف باہمی احترام پر قائم رہ سکتی ہیں:رانی مکھرجی

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ شادیاں صرف باہمی احترام پر ہی قائم رہ سکتی ہیں۔

رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے شوہر آدتیہ چوپڑا کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی۔انہوں نے شادی کی خواہشمند خواتین و لڑکیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے لیے صحیح وجہ کا ہونا ضروری ہے کیونکہ شادیاں صرف باہمی احترام پر ہی قائم رہ سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا آتا ہے جب شادی کے خواہشمند دونوں افراد ایک دوسرے کے لیے کشش کھو دیتے ہیں، ہو سکتا ہے محبت بھی ختم ہوجائے لیکن رشتے میں عزت و احترام واحد چیز ہے جو برقرار رہتی ہے اگر آپ ایک دوسرے کی عزت و احترام نہیں کرتے تو شادی زیادہ لمبے عرصے نہیں چل سکتی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں