کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، اس کیلئے بہت محنت کی: تاپسی پنو

کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، اس کیلئے بہت محنت کی: تاپسی پنو

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ انکی کامیابی حادثاتی یا خوش قسمتی نہیں بلکہ اس کے لیے بہت زیادہ محنت کی ہے ۔

ایک انٹرویو میں دہلی سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ اداکارہ نے اس موقع پر اپنے کیریئر کے دوران روزانہ کی بنیاد پر جدوجہد، پیشہ ورانہ تقابل اور حال ہی میں ہونے والی اپنی شادی پر بھی گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ وہ اس مقام تک آسانی سے نہیں پہنچیں اور پھر انہیں ایسی فلمیں ملیں جو کافی متنوع قسم کی ہونے کی وجہ سے مشکل ہوتی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں