نئی فلم ‘کالکی2898’ نے ریلیز کے ساتھ ہی تہلکہ مچا دیا

 نئی فلم ‘کالکی2898’ نے ریلیز کے ساتھ ہی تہلکہ مچا دیا

ممبئی(شوبزڈیسک)سپرسٹار پرابھاس اور دیپیکاپڈوکون کی نئی میگا سائنس فکشن فلم ‘کالکی 2898’ نے ریلیز کے ساتھ ہی تہلکہ مچا دیا۔

 فلم میں پرابھاس اور امیتابھ بچن کے ایکشن مناظر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کے مطابق ڈائریکٹر ناگ ایشون نے ایک نئی دنیا تخلیق کی ہے ،فلم کا دورانیہ 180 منٹ 56 سیکنڈ ہے بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کا بجٹ 600 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے جو کسی بھی انڈین فلم کا نیا ریکارڈ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں