ہمارے ڈراموں میں مردوں کی کردار کشی کی جاتی:نبیل ظفر

ہمارے ڈراموں میں مردوں کی کردار کشی کی جاتی:نبیل ظفر

کراچی(شوبزڈیسک ) نامور فنکار نبیل ظفر نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں مردوں کی کردار کشی کی جاتی ہے ۔

ایک تازہ انٹرویو میں نامور اداکار کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں سے یہ تاثر ملتا ہے کہ پاکستان کے مرد بہت ظالم ہوتے ہیں۔ ہمارے ڈراموں میں باپ کا کردار یہی ہوتا ہے کہ وہ بیٹی کو طلاق کے بعد جاکر کہے کہ وہ اس کی دوسری شادی کروادے گا۔ وہ ڈراموں میں ایسا کردار نہیں کرنا چاہتے ہیں اس لئے انہیں اگر ایسے کردار کی پیشکش ہو تو وہ انکار کردیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں