اروشی روٹیلا کو معمولی چوٹ پر مداحوں کیجانب سے ایک لاکھ گلاب کا تحفہ

اروشی روٹیلا کو معمولی چوٹ پر مداحوں  کیجانب سے ایک لاکھ گلاب کا تحفہ

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کی معمولی سی چوٹ پر مداحوں نے اُنہیں ایک لاکھ گلاب کے پھول بھیج دیئے۔

گزشتہ ہفتے اروشی روٹیلا نے اپنے زخمی ہاتھ کی ویڈیو پوسٹ کی کہ وہ اُن کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا کریں۔اب اداکارہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں ،بھارتی اداکارہ نے پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اُن کے مداحوں نے اُن کی جلد صحتیابی کی دُعا کرتے ہوئے اُن کے لیے ایک لاکھ گلاب کے پھول بھیجے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں