عورت کو اسکی مرضی سے جینے دو فائزہ گیلانی کا انٹرویو وائرل

عورت کو اسکی مرضی سے جینے دو فائزہ گیلانی کا انٹرویو وائرل

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ فائزہ گیلانی نے کہا ہے کہ فیمنزم یہ ہے کہ کسی عورت کو یہ نہ سکھایا جائے کہ اسے زندگی کس طرح جینی چاہیے۔

اپنے ایک وائرل انٹرویومیں وہ کہہ رہی ہیں کہ وہ کبھی عورت مارچ میں نہیں گئیں مگر وہ صرف یہ کہنا چاہتی ہیں کہ اگر عورت نقاب کرنا چاہے تو کرے ڈوپٹہ سر پر اوڑھنا چاہے تو اوڑھے گلے میں اوڑھنا چاہے یا جینز پہننا چاہے تو اسے پہننے دیا جائے۔ بس خواتین کو ان کی مرضی کے مطابق رہنے کا اختیار ہونا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں