شاہ رخ خان 59 برس کے ہوگئے، گھرمیں برتھ ڈے پارٹی
ممبئی(شوبزڈیسک)عالمی شہرت یافتہ اداکار بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان 59 برس کے ہوگئے، وہ 2 نومبر 1965 کو نیو دہلی میں پیدا ہوئے۔
گزشتہ روز شاہ رُخ خان کے گھر پر ایک پرائیوٹ برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کے قریبی دوست اور اہل خانہ نے اداکار کی 59ویں سالگرہ منائی جبکہ شاہ رُخ مداحوں کو اپنی ایک جھلک دکھانے کیلئے اپنی بالکونی میں آکر اپنے مخصوص انداز میں بازو پھیلا کر مداحوں سے بھی ملے۔