ہنی سنگھ نے پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دیکر مداحوں کے دل جیت لیے
ممبئی(شوبزڈیسک)سوشل میڈیا پر بھارتی گلوکار و ریپر ہنی سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پاکستان کے مشہور سرائیکی گانے بسم اللہ کراں کو گاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہنی سنگھ نے اس گانے کا اصل گلوکار ندیم عباس کا ذکر کیا اور انہیں کریڈٹ دیا۔ اس نے حاضرین کے سامنے گلوکار کا نام لے کر گانا گایا اور داد حاصل کی۔مداحوں نے ہنی سنگھ کی اس ویڈیو کو خوب سراہا اور ان کے اس عمل کو پاکستانی گلوکاروں کے لیے احترام کی نشانی قرار دیا۔