کریتی سینن کی نئی تصاویر، بوائے فرینڈ سے تعلقات کی افواہیں تیز

کریتی سینن کی نئی تصاویر، بوائے فرینڈ سے تعلقات کی افواہیں تیز

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کی نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کے بوائے فرینڈ کبیر باہیا سے تعلقات کی افواہوں نے پھر زور پکڑ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ کریتی سینن اور 25 سالہ بھارتی نژاد بزنس مین کبیر باہیا کے حوالے سے افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ دونوں کے تعلقات ڈیٹنگ کے مرحلے میں ہیں۔اس مرتبہ یہ دونوں کرسمس پر بھی ساتھ تھے اور دونوں شخصیات نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں