بھارتی اداکارہ ارمیلا کوٹھاری خطرناک حادثے کا شکار، ایک مزدور ہلاک

 بھارتی اداکارہ ارمیلا کوٹھاری خطرناک حادثے کا شکار، ایک مزدور ہلاک

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارت کی مراٹھی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ارمیلا کوٹھاری خطرناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔

ممبئی پولیس کے مطابق کاندیولی میں مراٹھی فلموں کی مشہور اداکارہ کی کار کی زد میں آکر ایک مزدور ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جبکہ شوٹنگ سے واپسی آنے والی اداکارہ اور کار ڈرائیور کو بھی چوٹیں آئیں۔ حادثے کے وقت کار کے ایئر بیگ بروقت کھلنے کی وجہ سے اداکارہ زیادہ زخمی ہونے سے محفوظ رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں