بیٹے کی شادی پر اسما عباس اور بشریٰ انصاری کا دلچسپ ڈانس

بیٹے کی شادی پر اسما عباس اور بشریٰ انصاری کا دلچسپ ڈانس

لاہور(شوبزڈیسک)فنکاروں سے بھرے شوبز انڈسٹری کے مشہور گھرانے میں آج کل شادی کا سماں ہے، جی ہاں یہاں بات ہو رہی ہے اداکارہ اسماء عباس کے گھرانے کی جن کی بہن بشریٰ انصاری، بیٹی زارا نور عباس اور داماد اسد صدیقی ہیں۔

اسماء عباس کے بیٹے کی شادی کی تقریبات کی تاحال متعدد ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہو چکی ہیں جنہیں کچھ نیٹیزنز پسند اور کچھ ان پر تنقید کر رہے ہیں۔نکاح اور بارات کے بعد اب اسماء عباس کے بیٹے کے ولیمے کی متعدد ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں سب کو محوِ رقص دیکھا جا سکتا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اسماء اور ان کے شوہر، زارا نور عباس اور اسد صدیقی، بشریٰ انصاری دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ ‘فری ڈانس’ میں مصروف ہیں جس کا کوئی سر پیر نہیں ہے۔ متعدد صارفین نے ان اداکاراؤں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جب ڈانس کرنا نہیں آتا تو ڈانس کرنے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں