توبہ توبہ پر پرفارمنس ،92سالہ گلوکارہ آشا بھوسلے نے مداحوں کوحیران کردیا
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے اپنے کنسرٹ میں کرن اوجلا کے مقبول گانے ’’توبہ توبہ‘‘ کو اپنی آواز اور ۔
انداز میں پیش کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔وکی کوشل پر فلمایا گیا فلم’’بیڈ نیوز‘‘ کا گانا ’’توبہ توبہ‘‘ کرن اوجلا کی آواز میں شامل کیا گیا تھا۔ آشا بھوسلے نے یہ گانا گاتے ہوئے وکی کوشل کے مشہور ڈانس سٹیپس بھی گانے کے ساتھ پرفارم کئے ، جس سے شرکا محظوظ ہوئے۔آشابھوسلے کا کہناتھاکہ یہ گانا نہ صرف مداحوں بلکہ موسیقی کے فنکاروں میں بھی بے پناہ مقبول ہوااور مجھے بے حد پسندہے ۔