‘‘گناہ کا ایک احساس ہوتا ’’، ایکتا کپور کو احساسِ جرم ستانے لگا

‘‘گناہ کا ایک احساس ہوتا ’’، ایکتا کپور کو احساسِ جرم ستانے لگا

ممبئی(شوبزڈیسک)ALT Balaji پروڈکشن کے تحت بالغانہ ڈرامہ بنانے والی بالی ووڈ کی مشہور شخصیت ایکتا کپور کو احساسِ جرم ستانے لگا ہے۔

ایکتا کپور نے اب تک شادی نہیں کی لیکن وہ 2019 میں سروگیسی کے ذریعے ماں بن چکی ہیں۔ ایکتا نے بتایا کہ ماں بننے کی خوشی کے باوجود انہیں اس بات کا احساس ہے جو ان کے بچے کی زندگی میں ایک باپ کی عدم موجودگی کے سبب محسوس ہوتا ہے۔ ایکتاکپور نے بتایا کہ میں نے اپنے 7 سال کے بچے کو بتایا کہ تمہارا کوئی باپ نہیں ہے اور میں تمہارے ساتھ سیکھ رہی ہوں، دماغ میں ایک گناہ کا احساس ہوتا ہے کہ میں ایک کامل ماں نہیں بن سکوں گی۔ اس سے قبل ایکتا کپور نے یہ بھی ذکر کیا تھا کہ ماں بننے کا ان کا سفر آسان نہیں تھا، انہوں نے بانجھ پن کے ساتھ اپنی 7 سال طویل جدوجہد کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے ڈاکٹروں نے انہیں کئی فرٹیلٹی آپشنز دیے تھے اور ماں بننے کی خواہش میں انہوں نے 36 سال کی عمر میں اپنے بیضے محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں