سینما بھگدڑ کیس میں الو ارجن کو غیرضرور طور پر گھسیٹا گیا:بونی کپور

سینما بھگدڑ کیس میں الو ارجن کو غیرضرور طور پر گھسیٹا گیا:بونی کپور

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی فلمساز بونی کپور نے کہاہے کہ سینما بھگدڑ کیس میں الو ارجن کو غیرضرور طور پر گھسیٹا گیا ہے۔

ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے جنوبی بھارتی فلموں کے مداحوں کی جنونیت کا ذکر کیا اور کہا کہ ‘جب میں نے پہلی بار اجیت کی فلم کو رات ایک بجے ریلیز ہوتے دیکھا تو میں حیران رہ گیا کہ تھیٹر کے باہر 20-25 ہزار لوگ موجود تھے ۔ جب میں شو کے بعد صبح ساڑھے تین یا 4 بجے باہر آیا، تب بھی وہاں اتنے ہی لوگ تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں