یشما گِل کی بہن کی ڈھولکی میں ہانیہ عامر کا ڈانس وائرل

یشما گِل کی بہن کی ڈھولکی میں ہانیہ عامر کا ڈانس وائرل

لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی اپنی دوست و اداکارہ یشما گِل کی بہن عروب گِل کی ڈھولکی پر شرکت کی تصویریں اور ویڈیو وائرل ہو گئیں۔

و ائرل تصویروں میں اداکارہ کو انتہائی سادہ انداز، پاجامے اور ہُڈی میں دیکھا جا سکتا ہے ۔اسی تقریب کی وائرل ہونے والی دیگر ویڈیوز میں ہانیہ عامر خوبصورت سبز رنگ کی چولی اور لہنگا زیب تن کیے ہوئے ہیں اور بھرپور ڈانس کر رہی ہیں۔ڈانس کے دوران اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ یشما گِل اور دیگر دوستوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔اداکارہ ہانیہ عامر کے پہلے ہڈی میں ڈھولکی کی تقریب میں شرکت اور بعد ازاں اپنے رقص سے ڈانس فلور پر آگ لگا دینے کے منفرد انداز کی سوشل میڈیا صارفین خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔ دوسری طرف اداکارہ یشما گل نے ایک پروگرام میں کہا کہ اب تک انکے جو بھی رشتے آئے ہیں سب سے پہلے اداکاری چھوڑنے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں