الو ارجن کو بھگدڑ کیس میں مشروط ضمانت مل گئی
ممبئی (شوبزڈیسک )بھارت کے سٹار اداکار الو ارجن کو پشپا 2 بھگدڑ کیس میں مشروط ضمانت مل گئی۔
حیدرآباد دکن کی مقامی عدالت میں سندھیا تھیٹر بھگدڑ کیس میں الوارجن باقاعدہ ضمانت ملی ہے ،جس کے ساتھ کچھ شرائط بھی عائد ہیں۔4 دسمبر میں پشپا 2 کے پریمیئر شو کے دوران بھگدڑ سے خاتون کی موت ہوئی، جس کا مقدمہ سٹار اداکار کے خلاف درج کیا گیا اور انہیں بعد میں پولیس نے حراست میں بھی لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی عدالت میں الو ارجن اور پولیس کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوط کیا تھا۔الو ارجن کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو 2 مقدمات میں 50،50 ہزار کی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ ہر روز نہیں بلکہ ہر اتوار کو پولیس سٹیشن میں حاضری دینگے ،انہوں نے مزید کہا کہ میرے موکل کو عدالت کی طرف سے جن شرائط کا سامنا ہے ، وہ ہر ملزم کے لیے معمول کی بات ہے ۔