اذان سمیع خان کا بیٹی کی سالگرہ پر جذباتی پیغام
لاہور(شوبزڈیسک)موسیقار، اداکار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اذان سمیع خان نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام شیئر کیا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ میری زندگی کی محبت، میری شہزادی، میری جان اور فرشتے کو سالگرہ مبارک ہو۔ تم دونوں میرے لیے اللّٰہ کا سب سے بڑا تحفہ ہو، ہمیشہ کے لیے تمہارے بابا۔ انہوں نے اپنے بچوں کے لیے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ جب آپ بڑے ہوں گے اور ان پیغامات کو پڑھیں گے تو یہ سب سمجھ میں آجائے گا۔ یاد رہے کہ اذان سمیع خان بھارتی موسیقار عدنان سمیع اور سابقہ اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے ہیں۔31 سالہ میوزک کمپوزر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اذان سمیع خان نے 20 برس کی عمر میں اپنی بچپن کی سہیلی صوفیہ بلگرامی سے شادی کی تھی، ان کے دو بچے ابراہیم اور للی ہیں۔اذان سمیع خان اور صوفیہ کے درمیان 2022ء میں علیحدگی ہو گئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments