میری خوبصورتی کا موازنہ ایشوریا اور مادھوری سے کیا گیا:میرا

 میری خوبصورتی کا موازنہ ایشوریا اور مادھوری سے کیا گیا:میرا

لاہور(شوبزڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی سابقہ ہیروئن میرا نے ایک انٹرویو میں دعوی ٰ کیاہے کہ جب وہ بھارت میں کام کرنے گئی تھیں۔۔

تو ان کے حسن کا موازنہ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریارائے اورمادھوری ڈکشت سے کیا گیا تھا۔ میرا نے یہ بھی بتایا کہ انہیں کبھی کسی کرکٹر میں دلچسپی نہیں رہی، اور نہ ہی انہوں نے کبھی کسی سے پیار کیا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے شادی کے لیے دلہا تلاش کر لیا ہے ، تو میرا نے پراسرار انداز میں جواب دیا، ‘‘کچھ کچھ ہے ’’۔ یعنی، دلہا تلاش کرنے کا معاملہ ابھی تک ‘‘انڈر پروسیس’’ ہے ۔ میرا نے بتایا کہ وہ اس وقت ایک فلم اور ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ جلد ہی ‘مائی ڈیئر ہسبینڈ’ نامی منصوبے کا آغاز کرنے والی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں