صحیفہ جبار خٹک کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان

صحیفہ جبار خٹک کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے دیگر تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔

 انسٹاگرام پر اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کے حوالے سے بتایا کہ میں اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر چکی ہوں اور ایک دن ایسا بھی آئے گا جب میں دیگر تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی اپنے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دوں گی۔ میں جلد تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اپنا نام و نشان مٹا دوں گی،اداکارہ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ ایک دن ایسا بھی آئے گا جب میں نادان، بے وقوفانہ اور غیر سنجیدہ انٹرویوز جو میں نے کبھی دیئے ، ہر وہ فوٹو شوٹ جو مجھے کبھی پسند نہیں آئے اور ہر وہ پراجیکٹ جس میں میرا دل کبھی بھی نہیں تھا مٹانے میں کامیاب ہو جاؤں گی لیکن اسی کے ساتھ میں اس انڈسٹری کی دی ہوئی تمام نعمتوں پر شکر گزار بھی ہوں، بلآخر اسی نے مجھے وہ موقع دیا جو مجھے کہیں اور نہیں ملا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...