منت کی تزئین و آرائش شاہ رخ کو قانونی جنگ کاسامنا

ممبئی (شوبزڈیسک) اداکار شاہ رخ خان اپنے ممبئی میں موجود بنگلے کی تزئین و آرائش شروع کروا کر قانونی جنگ میں پھنس گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سماجی کارکن نے کنگ خان کے گھر منت کے تزئین و آرائش کے منصوبے میں خلاف ورزیوں کا الزام عائد کر دیا۔سماجی کارکن نے نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) پر زور دیا ہے کہ وہ منت کی تزئین و آرائش کا کام فوری رُوک دے کیونکہ یہ پلاٹ مبینہ طور پر آرٹ گیلری کے لیے مخصوص تھا۔