عامر خان نے یوٹیوب پر اپنا چینل عامرخان ٹاکیز لانچ کردیا

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے معروف اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے مداحوں کو ایک بڑا تحفہ دیتے ہوئے یوٹیوب پر اپنا نیا چینل عامر خان ٹاکیز لانچ کر دیا ۔
سینئر اداکار نے اپنے یوٹیوب چینل کے تعارف میں کہا کہ ہمیشہ سے چاہتا تھا کہ فلم سازی کے سفر کو اپنے مداحوں کے ساتھ بانٹوں۔ اب ‘عامر خان ٹاکیز’ کے ذریعے آپ کو فلمی دنیا کے وہ راز دکھائیں گے جو آج تک پردے کے پیچھے ہی تھے ۔یاد رہے کہ مارچ 2025 میں اپنی 60 ویں سالگرہ منانے والے عامر خان نے یہ چینل اپنے کیریئر کو نئی جہت دینے کے لیے شروع کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ چینل نہ صرف انٹرٹینمنٹ بلکہ تعلیم کا بھی ایک ذریعہ ہوگا۔