زندگی خداکے ہاتھ میں ہے سلمان خان کا قتل کی دھمکیوں پر ردعِمل

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے لارنس بشنوئی کی جانب سے ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکیوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی خدا کے ہاتھ میں ہے ۔
عید پر ریلیز ہونے والی فلم سکندر کے پروموشنل پروگرام کے دوران بھائی جان سے دھمکیوں کے بارے میں ردعمل پوچھا گیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ‘اللہ، سب اُن پر ہے ، جیتنی عمر لکھی ہے ، اتنی لکھی ہے ، بس یہ ہے ۔