معاذ صفدر کا شادی سے پہلے اپنی ’’بری عادتوں ‘‘ کا اعتراف

معاذ صفدر کا شادی سے پہلے اپنی ’’بری عادتوں ‘‘ کا اعتراف

لاہور(شوبزڈیسک )مشہور ڈیجیٹل کری ایٹر معاذ صفدر نے اپنی ابتدائی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ شادی سے پہلے کئی غلط عادات میں مبتلا تھے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

شادی سے پہلے وہ اتنے اچھے انسان نہیں تھے ، لیکن شادی نے انہیں مکمل طور پر بدل دیا، ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے کہاکہ شادی سے پہلے میں بہت سی غلط عادتوں کا شکار تھا۔ میرے دوست گواہی دے سکتے ہیں کہ میں پہلے اچھا انسان نہیں تھا۔ لیکن شادی نے مجھے ایک نیا رخ دیا۔’’ انہوں نے جان بوجھ کر کم عمری میں شادی کا فیصلہ کیا تھا تاکہ اپنی پرانی زندگی کو پیچھے چھوڑ سکیں۔ میں نے محسوس کیا کہ شادی کے بعد انسان زیادہ ذمے دار ہو جاتا ہے ۔ یہ صرف بیوی کی ضروریات پوری کرنے کا نام نہیں، بلکہ ایک دوسرے کی زندگی کو بہتر بنانے کا موقع ہے ،معاذ نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ شادی کرنا چاہتے ہیں تو پہلے مالی طور پر مستحکم ہوجائیں۔ صرف پیار کافی نہیں، آپ کو اپنے ساتھی کو اچھی زندگی دینے کے قابل ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں