سچ کا انتظار کرو آپ پچھتاؤ گے نیہا ککڑ کا میلبرن تنازع پر ردعمل

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے میلبرن کنسرٹ میں 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پراپناردعمل دیدیااور انسٹاگرام سٹوری پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سچ کا انتظار کریں آپ مجھے جلدی جج کرنے پر پچھتاؤ گے ۔
گزشتہ روز نیہا ککڑ کے بھائی گلوکار ٹونی ککڑ نے بھی بہن کے دفاع میں آواز اُٹھاتے ہوئے ان کے کنسرٹ میں دیر سے پہنچنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہاکہ جب آپ کو خود ہنگامی طور پر سب کچھ کرنا پڑے تو اس میں غلطی کس کی ہے ۔