عمیر جیسوال کی روتے ہوئے دعا مانگتے ویڈیو وائرل

لاہور(شوبزڈیسک ) معروف گلوکار عمیر جسوال کی جذباتی انداز میں روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔
انسٹاگرام پر عمیر جسوال کی مسجد میں امام کے پیچھے کھڑے ہوکر روتے ہوئے دعا مانگنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ شلوار قمیص میں ملبوس عمیر جسوال پر رقت طاری ہے ، وہ بند آنکھوں کے ساتھ امام کی خوبصورت تلاوتِ قرآن پاک سے مسحور ہو رہے ہیں اور مسلسل روتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔